بلب کی آڑ میں 8 کروڑ کے ممنوعہ انجکشن امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام

6 ہزار ڈالر مالیت کے ایل ای ڈی بلب پر مشتمل 275 کارٹن کی کھیپ روک دی گئی، 52.6 کلوگرام کیٹامائن انجکشن برآمد

6 ہزار ڈالر مالیت کے ایل ای ڈی بلب پر مشتمل 275 کارٹن کی کھیپ روک دی گئی، 52.6 کلوگرام کیٹامائن انجکشن برآمد (فوٹو : کسٹمز)

MADRID:

کسٹمز نے پورٹ قاسم پر ایل ای ڈی بلب کی آڑ میں ممنوعہ انجکشن کیٹامائن (کیمیکل) امریکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


کلکٹر کسٹمز پورٹ قاسم ایکسپورٹ فواد شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ میسرز اومٹک انٹرنیشنل کی جانب سے 6 ہزار ڈالر مالیت کے ایل ای ڈی بلب کی ایک کنسائمنٹس امریکا برآمد کرنے کے لیے پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ لائی گئی جس کی کلیئرنس کرنے کی ذمہ داری کلیئرنگ ایجنٹ میسرز کوکب انٹرپرائزز کو دی گئی۔




انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنسائمنٹ سے متعلق موصولہ خفیہ اطلاع پر اس کی نگرانی کی گٸی اور اس کی کسٹمز کلٸیرنس کو روکنے کے احکامات جاری کیے گٸے، کسٹمز حکام کی جانب سے جب اس روکے گٸے برآمدی کنسائمنٹ کی باریک بینی کے ساتھ ایگزامینشن کی گٸی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ کنسائمنٹ کے 275 کاٹنز میں موجود ایل ای ڈی بلب کے اندر نچلے حصے میں 52.6 کلوگرام کیٹامائن چھپائی گئی ہے۔


کلکٹر کے مطابق کی مالیت 8 کروڑ 18 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جبکہ محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ دستاویزات میں اس کنسائمنٹ کی برآمدی قیمت 9 لاکھ 30 ہزار روپے ظاہر کی گئی تھی۔


محکمہ کسٹمز نے ملزمان میں شامل میسرز اومٹک انٹرنیشنل کے مالک محمد نعیم انجم، ناصرعباس، شکیل احمد اور چائنیز نیشنل لیین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Load Next Story