جہانگیر ترین کا عشائیہ مزید 15 ارکان شریک حکومتی حلقوں میں تشویش

غیراعلانیہ طور پر جہانگیر ترین کے حامیوں پر مشتمل’’ہم خیال گروپ‘‘ بن گیا ہے۔

غیراعلانیہ طور پر جہانگیر ترین کے حامیوں پر مشتمل’’ہم خیال گروپ‘‘ بن گیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران گزشتہ روز تحریک انصاف کے چند اہم رہنماؤں نے انھیں جہانگیر ترین کیخلاف جاری سازشوں پر ایکشن لینے اور انھیں پھر سے قریب کرنیکی تجویز دی ہے۔

جہانگیر ترین کے ساتھ آج عدالت میں جانے والے اراکین اسمبلی کی تعداد گزشتہ رات ان کے گھر عشائیہ میں شریک اراکین سے زیادہ ہو گئی ہے، عشائیے میں 29 اراکین نے شرکت کی تھی جبکہ آج 43 سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ ہوں گے۔


غیراعلانیہ طور پر جہانگیر ترین کے حامیوں پر مشتمل''ہم خیال گروپ'' بن گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت مزید اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کا قوی امکان ہے، خلاف توقع گزشتہ رات عشائیے میں 15مزید اراکین اسمبلی شامل ہوئے۔

گزشتہ رات عشائیے کے بعد حکومتی حلقوں میں غیرمعمولی تشویش پائی گئی اور رات گئے تک اہم شخصیات ایسے اراکین اسمبلی سے رابطے کر نے میں مصروف تھیں جن کے بارے میں یہ تاثر موجود ہے کہ وہ جہانگیر ترین کیساتھ خصوصی قربت رکھتے ہیں۔
Load Next Story