پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی میں ’’ڈولفن شو‘‘ شاہد آفریدی نے افتتاح کیا

اس منفرد ڈولفن شو میں ’’وائٹ ڈولفن‘‘، ’’بلوگا وہیل‘‘ اور ’’سی لائن‘‘ اپنے کرتب سے حاظرین کو محظوظ کررہی ہیں

بحریہ میوزم میں جاری ڈولفن شو آئندہ 2 ماہ تک جاری رہے گا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر قائد میں ہونے والے ڈولفن شو کا افتتاح قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بحریہ میوزم میں اہل کراچی کے لئے ڈولفن شو آئندہ 2 ماہ تک جاری رہے گا تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ملنے والی بے پناہ پذیرائی کے باعث اسے 2 ماہ کے بعد بھی جاری رکھا جاسکتا ہے جبکہ کراچی کے بعد اس شو کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کیا جائے گا۔

اپنے طرز کے اس منفرد شو میں جہاں خوبصورت اور نخریلی ''وائٹ ڈولفن'' اپنے کرتب سے حاضرین کو محظوظ کررہی ہیں تو ڈولفن نسل کی ''بلوگا وہیل'' اور ''سی لائن'' بھی اپنے کرتبوں سے دیکھنے والوں کا دل لبھا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ حاضرین ان کے دلکش اور منفرد کرتب سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، ان جانوروں کو دوستانہ ماحول میں کرتب دکھانے کے لئے روس کے ٹرینرز نے ان کہ خصوصی طور پر ٹریننگ کی ہے جس کا یہ جانور بھی بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story