تحریک انصاف لاہور کی ویمن ونگ کی صدر کا بیٹا ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے نعمان کو روک کر رقم اور موبائل دینے کا مطالبہ کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی

نعمان کے قریب سے ایک پستول برآمد ہوئی ہے جس سے واقعہ قتل کا نہیں بلکہ خودکشی کا لگتا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی صدر نیلم اشرف کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 سالہ نعمان اشرف اپنے کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر نشتر کالونی کے قریب رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور رقم اور موبائل دینے کا مطالبہ کیا تاہم اس دوران نعمان کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل نہیں بلکہ خودکشی کا لگتا ہے کیونکہ نعمان کے قریب سے ایک پستول برآمد ہوئی ہے جس سے لگتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔
Load Next Story