بلاول اورمریم کوپاکستان کا لیڈرتسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پرتھپڑ رسید کرنا ہو گا فوادچوہدری

پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی، فواد چوہدری فوٹوفائل

وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا۔

فواد چوہدری نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی (ن) لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔ ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔ ڈسکہ میں (ن) لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔




وفاقی وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے۔ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔



واضح رہے کہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے حکومتی جماعت کو شکست دے دی ہے۔
Load Next Story