اداکارہ میرا نے پاگل قرار دیے جانے کی تردید کردی
والدہ کو میرے الفاظ سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی تھی، اداکارہ میرا
ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ میرا نے امریکا میں پاگل قرار دیئے جانے والی افواہوں کی تردید کردی۔
ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میرا نے امریکا میں پاگل قرار دیئے جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ سب محض افواہیں تھیں۔
اداکار میرا نے یہ بھی کہا کہ والدہ کی یہ بات سچ ہے کہ جب میں اُن سے بات کر رہی تھی تو میں اس وقت رو رہی تھی کیوں کہ میرا موبائل فون چوری ہو گیا تھا، صورتحال کچھ اس نوعیت کی تھی کہ والدہ کو میرے الفاظ سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی لیکن میں واپس آکر اس حقیقت سے پردہ اُٹھاؤں گی۔
یہ پڑھیں: امریکا میں اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے دیا گیا
واضح رہے کہ کچھ روز قبل میرا سے متعلق اُن کی والدہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے یہ بتایا تھا کہ جب میرا سے بات ہوئی تو وہ رو رہی تھی اور بس یہی کہہ رہی تھی کہ یہاں کے ڈاکٹروں کو لاکھ بتانے کے باوجود انہوں نے مجھے کسی مینٹل اسپتال میں داخل کردیا ہے۔