بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی راناثناء اللہ

پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، راناثناء اللہ

پیپلزپارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، رہنما (ن) لیگ فوٹو: فائل

FRANKFURT/ZURICH:
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، انہوں نے جو عمل کیا وہ میری نظر میں مناسب نہیں۔


رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے پیپلز پارٹی حکومتی اراکین کے ووٹ نہیں لے سکتی، یہیں سے بات بگڑی ہے، پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کی پالیسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، انھوں نے اب اپنوں سے بھی انتقام لینا شروع کردیا ہے، سلیکٹڈ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا، خوشاب کے عوام بھی انتقامی پالیسیوں کو مسترد کردیں گے۔
Load Next Story