جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں

جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں

جاپان نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔

جاپانی سفیر متصودا کونیری نے اسلام آباد کے قدیم علاقے شاہ اللہ دتہ میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہم اعلان کیا اور پاکستان کو دنیا کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متصودا کونیری نے کہا کہ جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں، پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جاپانی سیاحوں خصوصا مذہبی سیاحوں کو پاکستان آنے دیا جائے گا۔

متصودا کونیری نے مزید کہا کہ جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اطمینان بخش ہوگئی ہے۔
Load Next Story