کاروں کی فروخت میں جولائی تا دسمبر 45 فیصد کا اضافہ
6 ماہ میں 52 ہزار 879 یونٹس فروخت کیے گزشتہ سال 50 ہزار 587 یونٹس فروخت کئے گئے تھے،آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن
مقامی تیارشدہ کاروں کی فروخت مالی سال 2013-14 میں جولائی تا دسمبر 52 ہزار 879 یونٹس پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 50ہزار 587 یونٹس تھی، اس طرح پہلی ششماہی میں نئی کاروں کی فروخت میں سال بہ سال 4.53 فیصد کاضافہ ہوا۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران 800 سی سی کی چھوٹی کاروں کی فروخت میں کمی 1300سی سی اور اس سے زیادہ طاقت کے حامل انجنوں والی کاروں کی فروخت میں اضافے نے زائل کر دیا، جولائی تا دسمبر1300 سی سی کاروں کی فروخت 25 ہزار 365 یونٹس ہو گئی جو گزشتہ مالی سال 23ہزار 955 یونٹس تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق 2013 کے آخری ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں کمی آئی، نومبر میں 8 ہزار 437 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں تاہم یہ تعداد دسمبر میں 14.50 فیصد کم ہو کر 7 ہزار213 یونٹس تک محدود ہوگئی، لائٹ وہیکلزبشمول وینز اور جیپوں میں فروخت 243 یونٹس رہی جبکہ اس سے پہلے فروخت 212 یونٹس رہی تھی۔ یاد رہے کہ روں مالی سال اب تک کاروں کی درآمد میں کمی آئی ہے، پہلی ششماہی میں 8 کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16 کروڑ90 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔