یوریا کی اوسط قیمت 1921 روپے فی بوری تک پہنچ گئی

ایک ہفتے میں2 سے 3 فیصد اضافہ، سب سے زیادہ نرخ بنوں میں 2 ہزار روپے فی 50 کلو رہے

کیلشیم امونیم نائٹریٹ بھی 2 فیصد مہنگی، پوٹاشیم سلفیٹ کی قیمت0.8فیصد بڑھ گئی۔ فوٹو: فائل

یوریا کھاد کی قیمتیں میں گزشتہ ہفتے 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی 50کلوگرام تھیلے کی اوسط قیمت 1832.78 تا 1862.31 سے بڑھ کر 1870.56 تا1921.15 روپے تک پہنچ گئیں۔

پاکستان بیوروشماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران راولپنڈی میں یوریا کی قیمتیں 1950، گجرانوالہ میں 1920تا1970، لاہور میں1900، فیصل آباد میں 1925تا 1950، ملتان میں 1800 تا1935، بھاولپور وحیدرآباد میں 1900، سکھر ولاڑگانہ میں 1920، پشاور میں 1820 تا1880، بنوں میں 1750 تا 2ہزار اور کوئٹہ میں 1900 روپے فی 40 کلوگرام ریکارڈ کی گئی۔




رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی اوسط قیمت 2.02فیصد بڑھ کر 1565 روپے فی 50 کلو گرام ہوگئی جبکہ ایس ایس فاسفیٹ کی قیمت 1033.33 روپے فی 50 کلو گرام پر برقرار، پوٹاشیم سلفیٹ کی اوسط قیمت 0.8 فیصد کے اضافے سے 4208.33 روپے فی 50 کلوگرام اور نائیٹروفاسفٹ کی اوسط قیمت 0.50 فیصد بڑھ کر 2435 روپے فی 50 کلوگرام ہوگئی۔
Load Next Story