حوثی باغیوں کے سعودی آئل ریفائنری پرڈرون حملے

حوثی باغیوں نے ان حملوں کو سعودی عرب کی جانب سے یمن میں چھے سال سے جاری فوجی کارروائی کا بدلہ قرار دیا ہے۔

باغیوں نے آرامکو پر دس ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودیہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو اور حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔

یمن میں حکومت سے برسر پیکارحوثی باغیوں نے سعودیہ عرب کی آئل ریفائنری آرامکو اور مختلف شہروں میں حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے، تاہم سعودی حکومت اور آرامکو نے ابھی تک باغیوں کے اس دعوےکی تصدیق نہیں کی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض سے وفادار فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کےبعد آرامکوآئل ریفائنری پر ڈرون حملے کا دعوی کیا ہے۔
حوثی باغیوں کے ترجمان یحیحی سری نے باغیوں کے حامی ٹی وی چینل المثیرہ پر جاری بیان میں حملے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات آرامکو ریفائینری پر دس ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جب کہ جنوبی شہروں خامس مشیت اور جزان میں موجود 'حساس فوجی تنصیبات' پر 5 ڈرون اور دو بلیسٹک میزائیل حملے کیے گئے ہیں جو کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں چھے سال سے جاری فوجی کارروائی کا بدلہ ہیں۔

 
Load Next Story