FBR نے فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد مکمل کر لیا
افغانستان چین کے درمیان ورچوئل ڈیٹا انٹرچینج کا نظام لانے کا فیصلہ، ماڈیول تیار
لاہور:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے چیف کلکٹر کسٹمز ساؤتھ ڈاکٹر محمد آصف جاہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے فیٹف کی تمام شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔
چیف کلکٹر کسٹمز ساوتھ ڈاکٹر آصف جاہ نے ایکسپریس میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈر انوائسنگ و سمگلنگ کی روک تھام کیلیے پاکستان نے افغانستان اور چین کے درمیان ورچوئل ڈیٹا انٹر چینج کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا سافٹ وئیر ماڈیول تیار کرلیا گیا ہے درآمدات و برآمدات کی خودکار نظام کے تحت کلیئرنس کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے، سست بارڈر پر بھی وی باک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے، طورخم اور غلا خان چیک پوسٹ پر بھی سی باک لاگو کردیا گیا ہے جبکہ انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ضبط کی جانیوالی سمگل شدہ و غیر قانونی اشیاء کی نیلامی کیلئے بھی آٹومیٹڈ آکشن کا نظام(ای آکشن)متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ماڈیول تیار کرلیا گیا جلدپورے ملک میں ای آکشن سسٹم متعارف کروادیا جائے گا۔ گذشتہ سال پاکستان کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے گلگت بلتستان میں ریکارڈ رینویو جمع کیا 8.2 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس جمع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ سیاسی مداخلت نہ ہونے کے برابر ہے۔