فلاحی اسپتال کیلیے مہم ادکارہ میرا کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا
اچھے کام کیلیے کوشش کرنے پر ایوارڈ دیے جانے کا سن کر بے حد خوشی ہوئی، ایکسپریس سے گفتگو
متنازعہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا کو فلاحی اسپتال کے پراجیکٹ کے لیے صرف مہم شروع کرنے پر کراچی میں ایوارڈ سے '' نوازا '' جائیگا۔
اداکارہ میرا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ جان کر بیحد خوشی ہے کہ مجھے ایک اچھے کام کے لیے کوشش کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے، میں ان دنوں کراچی میں ہوں اور یہاں ہونیوالے ''میڈیا ایوارڈ'' میں پرفارم بھی کر رہی ہوں، اس کے علاوہ اپنی نئی فلم ''ہوٹل'' کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لونگی۔ اس سلسلہ میں نجی چینلز کے مارننگ شو اور ریڈیو چینلز کے پروگراموں میں بھی شرکت کرونگی۔
ہماری کوشش ہے کہ اس فلم کو دیکھنے کے لیے لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کر سکیں، کیونکہ یہ ایک فیملی اورینٹڈ فلم ہے اور مجھے امید ہے کہ اس فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوںکی کثیر تعداد سینما گھروں کا رخ کرے گی۔