نواز شریف مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ 28 اپریل کو سماعت کرے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے نیب ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں 28 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ تمام اپیلوں کو یکجا کر کے سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں 28 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا بڑھانے کی نیب اپیلیں بھی ساتھ سنی جائیں گی۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزا کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت ہو گی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جبکہ نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے دونوں عدالتی فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی احتساب عدالت سے بریت کے خلاف اورالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
تمام اپیلوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔