شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکار سلام تک کا جواب نہیں دیتے مومنہ اقبال
لیڈ کاسٹ کے لئے ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹا گرام پر فالوؤرز کی تعداد پوچھی جاتی ہے، اداکارہ مومنہ اقبال
اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکار اپنے جونیئرز کے سلام تک کا جواب نہیں دیتے۔
''عہدِ وفا'' اور ''خدا اور محبت'' جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی مومنہ اقبال نے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹریز سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے لئے سامنے والوں کی مختلف طرح کی ڈیمانڈز ہوتی ہیں ۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں مرکزی کردار کی کاسٹ کے لئے آپ کا ٹیلنٹ نہیں بلکہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے، لوگوں میں آپ لوگ کتنے مشہور ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کو موقع نہیں دیں گے تو لوگ کسی کو کیسے جانیں گے۔
مومنہ اقبال نے یہ بھی کہا کہ میں انسٹا گرام کم ہی استعمال کرتی ہوں، اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے تو میں صاف انکار کر دیتی ہوں لیکن میرے جتنے فالوؤرز ہیں وہ میرا کام جانتے ہیں اسی لئے مجھے کبھی پیسے دیکر فالوؤرز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کے لئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگے بڑھنے کے لئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ کام نہ ملنے کے ڈر سے کچھ غلط ہوتا دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں۔
مشہور ترین ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کی معصومہ نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کافی جگہوں پر سینئر نئے آنے والوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سینئرز اپنے جونیئرز کو سلام کا جواب تک نہیں دیتے۔