مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل بارشوں کی پیش گوئی
اگلے 4سے 5روز کے دوران بارشیں ہون گی، آندھی اورژالہ باری کا بھی امکان
SARGODHA:
محکمہ موسمیات نے ملک میں اگلے 4 سے 5 روز کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کاسلسلہ ہفتے تک ملک میں مو جود رہے گا جس کے باعث اتوار تک کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور، کرم، وزیر ستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔