ذمے دارانہ امریکی فوجی انخلا کی حمایت کرتے ہیں پاکستان
افغان تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں،مقامی قیادت کے تحت امن عمل کے ذریعے سیاسی حل اہم ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان ذمہ دارانہ امریکی فوجی انخلا کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے ہم افغان فریقین سے ہم آہنگی کے ساتھ ذمہ دارانہ امریکی فوجی انخلا کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان پائیدار امن اور استحکام کیلیے کوششوں کی حمایت اور مدد کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں،مقامی قیادت کے تحت امن عمل کے ذریعے سیاسی حل اہم ہے، جس کیلیے 29 فروری 2020 ء کو امریکہ طالبان معاہدے نے تشدد کے خاتمے کیلیے مستقل جنگ بندی سمیت جامع انٹرا افغان امن معاہدہ کی بنیاد رکھی، غیر ملکی فوج کا انخلا امن عمل میں پیشرفت سے ہم آہنگ ہو۔