ترکی نے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو اتار لیا

ترک حکام نے تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ شام کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔

ترکی شام کا پڑوسی ملک ہے تاہم وہاں جاری خانہ جنگی کے باعث ترک شام جانے والی فضائی آمدو رفت کا مسلسل جائزیہ لیتا رہتا ہے. فوٹو: فائل

ترکی نے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو شک کی بنیاد پر اتار لیا تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی ایک نجی کمپنی کی ملکیت مال بردار طیارہ کرغیزستان کے شہر بشکیک سے شام میں خانہ جنگی کے باعث پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے افراد کے لئے امدادی سامان لے جارہا تھا، طیارہ ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ترک حکام نے طیارے کو انقرہ ایئرپورٹ پر اتار لیا تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ شام کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ترکی شام کا پڑوسی ملک ہے تاہم وہاں جاری خانہ جنگی کے باعث ترک شام جانے والی فضائی آمدو رفت کا مسلسل جائزیہ لیتا رہتا ہے۔
Load Next Story