جعلی سگریٹس سے بھرے 2 ٹرک تحویل میں لے لیے گئے
سگریٹس کی مالیت ایک کروڑ 89 لاکھ روپے ہے، حکام
آئی آر ای این اسکواڈ نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران جعلی سگریٹس سے بھرے 2 ٹرک تحویل میں لے لیے۔
ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی آئی آر ای این اسکواڈ نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران جعلی سگریٹس سے بھرے 2 ٹرک تحویل میں لے لیے،سگریٹس کی مالیت ایک کروڑ 89 لاکھ روپے ہے۔
آئی اینڈ آئی حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ برآمدہ شدہ سگریٹس کسان اور کلاسک نامی برانڈ کے حامل ہیں جو 900 کارٹنز میں چھپائی گئی تھی،حکام نے بتایا کہ ان 60 لاکھ سگریٹس پر ایک کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جعلی سیگریٹس کے مزکورہ 2 ٹرکس آزاد کشمیر میں بھرے گئے جنھیں ملک کے مختلف حصوں پہچانا تھا لیکن حکام نے موصولہ خفیہ اطلاع پر مری ایکسپریس وے پر ان ٹرکوں کو سامان سمیت تحویل میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔