امریکی نائب صدر کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون گرفتار

خاتون نے قتل کی دھمکیوں پر مبی ویڈیو پیغامات کمپیوٹر ایپلی کیشن کے ذریعے بھیجے

نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کا تعلق میامی سے ہے، فوٹو: فائل

امریکا میں نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والی خاتون نیویانے پیٹٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور آج عدالت میں فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی خاتون نیویانے پیٹٹ کو نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کرنے کی دھمکی دینے پر حراست میں لیا گیا تھا۔


میامی پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کیا جہاں خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے 13 فروری سے 18 فروری کے درمیان کمپیوٹر ایپلی کیشن جے پے کے ذریعے بھیجے جس میں نائب صدر کو قتل کرنے کی گفتگو کی گئی تھی۔

پولیس نے عدالت میں قتل کی دھمکی پر مبنی پیغامات اور تصاویر عدالت میں بطور شواہد پیش کیں جس پر عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرکے سماعت ملتوی کردی۔

 
Load Next Story