عمران خان بھڑکیں مارنےکے بجائےخیبرپختون خواحکومت پرتوجہ دیں اسفندیار ولی
جو بھی امیرمقام پرحملے کی ذمے داری قبول کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے، اے این پی سربراہ
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان لاہور میں بھڑکیں مارنے کے بجائے خیبر پختون خوا کی حکومت پر توجہ دیں۔
اسفند یار ولی کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ امیرمقام پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جو بھی امیرمقام پرحملے کی ذمے داری قبول کرے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے بھی امیر مقام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز امیر مقام ایک قبائلی جرگے میں مصالحت کے لئے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کو شانگلہ میں مارتونگ کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں امیر مقام تو خوش قسمتی سے بچ گئے لیکن ان کے 2 ذاتی محافظوں سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔