پی آئی اے کی تنظیم نوغیرملکی ماہرین کی ٹیم 25اپریل کو پاکستان پہنچے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئر لائن کی تنظیم نو اور اصلاحات کے منصوبہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی
MULTAN:
پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات،غیرملکی ماہرین کی 6 رکنی ٹیم 25اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی 6 رکنی ٹیم کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق کنسلٹینٹس کی ٹیم 25 اپریل کو بہ ذریعہ استنبول اور دبئی پاکستان پہنچیں گے، ٹیم میں جنوبی افریقہ، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، اسپین اور پرتگال کی شہریت رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔
پی آئی اے شعبہ بجٹ کے ایئر کموڈور جواد ظفر چوہدری نے ان ماہرین کی کراچی آمد کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر سے خصوصی پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئر لائن کی تنظیم نو اور اصلاحات کے منصوبہ بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔