’بڑے ہوجاؤ اور ذمہ داری کو سمجھو‘ شعیب اخترکا حیدر علی کو مشورہ

بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، سابق فاسٹ بولر

بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ 'بڑے ہوجاؤ اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو'۔

شعیب اختر نے کہا کہ کہ حیدر علی بعض اوقات صورتحال کو سمجھ نہیں پاتے، ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، صورتحال کو سمجھداری سے سنبھالنااور کپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہوتا ہے۔


انہوں نے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لے کر حریف سائیڈ پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں، صرف چھکے چوکے لگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے، گیند کو پش کرکے 2 رنز بناکر بھی حریف فیلڈنگ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، حیدر کو کھیل کے اس انداز کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

 
Load Next Story