ننگرہار میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، افغان پولیس
افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ شروع کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔