مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے فوجی کیمپ میں خود کو گولی مارلی، کشمیر میڈیا سروس
مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، اہلکار کا تعلق بھارتی راشتریا رائفلز سے ہے جس کی شناخت ہنومان چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی دیگر اہلکار کیمپ میں پہنچے تو اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے لیکر اب تک 500 سے زائد بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔