سعد رضوی کی کارکنوں سے مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کی اپیل
شوریٰ ارکان خود کو قانون کے حوالے کردیں، ان کی ضد کے سبب سیکڑوں کارکنان چھ دن سے خوار ہورہے ہیں، تحریری بیان جاری
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا مبینہ بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کارکنوں کو واپس جانے، مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے اور شوریٰ ارکان کو گرفتاری دینے کی ہدایت کردی۔
ایک تحریری پیغام میں سعد حسین رضوی نے تحریک لبیک کے شوریٰ ارکان کے نام پیغام میں کہا کہ مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا فوری طور پر ختم کردیا جائے اور کارکنان گھروں کو لوٹ جائیں۔
انہوں نے حالات کا ذمہ دار شوری اراکین کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شوریٰ ممبران اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں کیوں کہ ان کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکنان گزشتہ چھ دن سے خوار ہورہے ہیں۔
تحریری پیغام میں سعد رضوی نے مزید کہا کہ 20 اپریل کی احتجاج کی کال واپس لی جائے، ظہیر الحسن شاہ میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔
سعد رضوی کے نام سے جاری کردہ تحریر کا عکس :