وفاق کا جید علما کی مدد سے مذاکراتی آپشن اختیار کرنے کا عندیہ

وفاقی حکومت کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد مذاکراتی عمل کےلیے باضابطہ رابطے کیے جائیں گے

فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں موجودہ صورتحال پر قابو پانے کےلیے جید علمائے کرام کی مدد سے اس مسئلے کے حل کےلیے مذاکراتی آپشن اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


اس حوالے سے وفاق میں اعلی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سمیت دیگر اہم وفاقی وزرا جید علماء کرام جلد باضابطہ رابطے کریں گے تاہم مسئلے کے حل کے لیے پس پردہ کوششوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلی ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کےلیے حکومتی حلقوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اہم حکومتی حکام کی مشاورت میں غور کررہے ہیں کہ اس مسئلے کا مذاکراتی آپشن کی مدد سے جید علماء کرام کے تعاون سے پرامن حل نکالا جائے۔

اس مشاورت کی روشنی میں وفاقی حکومت کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد مذاکراتی عمل کےلیے باضابطہ رابطے کیے جائیں گے۔ اعلی سطح پر علماء سے بات چیت کےلیے مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس مسئلے کے حل کےلیے حکومت کی کوشش ہوگی کہ مذاکرات سے معاملے کو طے کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قانونی آپشنز کا دائرہ کار ان علاقوں میں اختیار کرے گی جہاں حالات خراب ہوں گے۔ اس مشاورت میں مسئلے کے پرامن حل کے لییحالات کو مدنظررکھتے ہوئے حکمت عملی میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
Load Next Story