امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے شیخ رشید
پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔
اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جتنا کام کرتے ہیں اتنا کسی نے نہیں کیا، عمران خان ملک دشمنوں کو شکست دیں گے، ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں، کچھ لوگ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، بعض لوگ اسلام آباد کے لئے صرف اسلام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
اس سے قبل اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے ، شیخ رشید پہلا دور بہتری سے مکمل ہوا ہے ، انہوں نے 11 یرغمالی پولیس افسران و اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، 192 دھرنوں میں سے ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین میں جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات ملی ہیں، واقعے پر آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔