کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب

قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، عثمان بزدار

قانون سب کے لیے برابرہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔


اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
Load Next Story