خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار

متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا۔ متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ دوبیان گاؤں کے رہائشی آٹھ ماہ کے میاں محمد آدم شاہ نامی بچے کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ بچے کا خاندان پہلے سے کورونا میں مبتلا ہے اور اس کے 14 میں سے 11 افراد کورونا پازیٹو ہیں جن میں 8 سالہ بچہ ادانہ، 40 سالہ خاتون منیزہ اکبر، 42 سالہ لیلی، 36 سالہ بابر، 65 سالہ شیرین، 69 سالہ موہینا شامل ہیں۔


ڈاکٹر عامر علی کے مطابق متاثرہ فیملی امریکہ سے پاکستان آئی تھی جس کے بعد 31 مارچ اور یکم اپریل کو کورونا کی علامات خاندان کے بیشتر افراد میں ظاہر ہوئیں جس کے بعد جب متاثرہ خاندان نے کورونا ٹیسٹ کروائے تو انکی رپورٹس پازیٹو آئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال مارچ سے لیکر اب تک ایک ہزار 622 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بچے پشاور میں 534 رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوابی سے اس سے قبل 17 متاثرہ بچوں کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
Load Next Story