فرانس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ 4 افراد ہلاک

طیارہ تربیتی پرواز پر مامور تھا

طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فرانس کے دارالحکومت میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ روبن ڈر آر-400 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔


ریسکیو اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ ایک کھیت سے مل گیا، زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تربیتی طیارے نے فرانسیسی شہر بیواایس سے پرواز بھری تھی اور اسے فرانس کے سب سے بڑے ایئرپورٹ شارل سے گول پر لینڈنگ کرنا تھی لیکن ہوائی اڈے سے کچھ دوری پر ہی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

پولیس نے طیاہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جب کہ طیارے کی ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story