اداکارہ میرا خواتین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں

مردوں کے معاملے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا پڑی، اداکارہ میرا

مردوں کے معاملے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا پڑی، اداکارہ میرا۔ فوٹو:فائل

معروف اداکارہ میرا پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں۔

اداکارہ میرا کا امریکا، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ میں خواتین کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی 50 فیصد آبادی کا حصہ ہونے کے باوجود بدقسمتی سے خواتین معاشرے کا سب سے محروم طبقہ ہے، خواتین کو ان کے کام کا کم معاوضہ دینے کے ساتھ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے پاگل قرار دیے جانے کی تردید کردی

اپنے حوالے سے میرا نے کہا کہ پاکستان جیسے مردوں کے معاشرے میں مجھے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بےحد جدوجہد کرنا پڑی کیوں کہ اپنی منزل کے حصول کے لئے میرا سفر آسان نہ تھا،سخت محنت کی بدولت ہی مجھے کامیابی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔
Load Next Story