سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کورونا سے انتقال کرگئے

ناصر درانی کئی روز سے میو اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے

ناصر درانی کئی روز سے میو اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے

خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آئی جی پولیس خیبرپختوا ناصر درانی کا کورونا کے باعث میوہسپتال میں انتقال ہوگیا، ناصر درانی کئی روز سے میو اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے، مرحوم ایک مہینے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایم ایس کے مطابق ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔


دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ناصر درانی ایک فرض شناس، اصول پسند اور ایماندار آفیسر تھے، مرحوم نے خیبر پختونخوا پولیس کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباﺅ کا شکار ہے، کورونا کے مریضوں سے اسپتال مسلسل بھر رہے ہیں۔ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے۔
Load Next Story