کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی جیل سے رہا
سعد رضوی کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت ملک بھر سے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا، ان کے خلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں گے اور جن رہنماؤں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام اس فہرست سے نکالے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے 20 اپریل تک معاہدے پر عمل نہ کیا تو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا، جس کے چند ہی گھنٹوں بعد سعد رضوی کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا گیا تھا۔
سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم بھی قرار دیا گیا تھا۔