مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کم ہوکر 1773ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کم ہوکر 1773ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 500روپے کی کمی واقع ہوٸی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88820روپے ہوگٸی۔
قیمتوں میں کمی کے اثرات چاندی کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے، فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپےکمی کے بعد1350روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے کم ہوکر 1157.40روپے ہوگٸی۔