تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھائے جائیں چین اسٹورز ایسوسی ایشن

نافذ العمل اوقات کا فوری جائزہ لینے سے کاروباری تسلسل اور غیر یقینی معاشی کیفیت بہتر ہوسکتی ہے، ایسوسی ایشن

نافذ العمل اوقات کا فوری جائزہ لینے سے کاروباری تسلسل اور غیر یقینی معاشی کیفیت بہتر ہوسکتی ہے، ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

چین اسٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کورونا کے دوران تاجر برادری کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تجارتی مراکز کے رائج اوقات میں توسیع کا مطالبہ کردیاہے۔

ایسوسی ایشن نے این سی او سی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے نافذ العمل اوقات کا فوری جائزہ لینے سے کاروباری تسلسل اور غیر یقینی معاشی کیفیت بہتر ہوسکتی ہے۔


منظم رییٹلرز کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے ایسوسی ایشن نے این سی او سی و دیگر سرکاری حکام کے کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔

چیئرمین( سی اے پی) طارق محبوب نے ایکسریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے مکمل نفاذ اور عام لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حفاظت اور معاشی سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے حکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں لیکن اس میں تاجربرادری کے اشتراک سے مزید بہتر لائی جا سکتی ہے اس سلسلے میں حکومت کو چاہیے کہ کاروباری برادری کی سفارشات کو اوقات کار اور دیگر معاملات میں شامل کیا جائے۔
Load Next Story