آسٹریلین اوپن ٹینس کا آغاز جوکووک اور سرینا ولیمز کی مہم آج شروع ہوگی
مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن کی پہلی آزمائش لوکاس لیکو کیخلاف ہوگی
سیزن کاپہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن پیر سے شروع ہونے جارہا ہے، ویمنز سنگلز میں بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن ہیں جبکہ مردوں میں سربیا کے نووک جووک اعزاز کا دفاع کریں گے.
گذشتہ برس اسپینش اسٹار رافیل نڈال کے ہاتھوں ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کھودینے کے بعد سربین اسٹار نئے کوچ بورس بیکر کے ہمراہ سیزن کی بھرپور شروعات کرنے کے خواہاں ہیں، پیر کو ایونٹ کے ابتدائی دن ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس بھی میدان سنبھالیں گی، فیورٹ سرینا کامیزبان پلیئر ایشلیگ بارٹی کا سامنا کریں گی جبکہ وینس ولیمز کی ابتدائی آزمائش روسی پلیئر ایکٹرینا ماکارووا سے ہوگی، چھ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹراکیوٹوا کا مقابلہ تھائی پلیئر لوکیشا کم کھم سے شیڈول ہے،7 سیڈ اطالوی پلیئر سارا ایرانی کا ابتدائی مرحلے میں جولیا گوریجس جبکہ 9 سیڈ جرمن پلیئر اینجلیک کیربر کا سامنا جرمیلا گیڈسووا سے ہوگا، میزبان اسٹار سمانتھا اسٹوسر کو جمہوریہ چیک کی کارلا زاکا پووا کا چیلنج درپیش ہوگا، چینی اسٹار لینا کو کروشین حریف اینا کونجو کیخلاف فتح پر دوسرے رائونڈ میں شرکت کا پروانہ مل سکے گا، سربین اسٹار اینا ایوانووک کا پہلا ٹاکرا ڈچ حریف کیکی بیرٹینزسے ہوگا، برطانوی پلیئر ہیتھر واٹسن کو ڈنیلا ہنچوواجبکہ ان کی ہموطن لیورا رابسن کا ٹاکرا کرسٹن فلپکنز سے ہوگا۔
سبائن لیسکی کروشین پلیئر میرجانا لوسیک بارونی سے ٹکرائیں گی۔مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووک کا سفر سلواکین پلیئر لوکاس لیکو کیخلاف شروع ہوگا، تھرڈ سیڈ ڈیوڈ فیرر کو کولمبین حریف الیجاندرو گونزالز کیخلاف کامیابی دوسرے رائونڈ میں پہنچاسکے گی،اسٹینسلس واورنیکا کو قازقستان کے آندرے گلوبوف سے کھیلنا ہے، 7 سیڈ ٹوماس بریڈیچ کا سامنا قازقستان کے الیکسینڈر نیڈویوسوف سے ہوگا، فرنچ اسٹار رچرڈ گیسکوئٹ ہموطن ڈیوڈ گوئز سے جبکہ جرمن پلیئر ٹامی ہاس کو اسپینش حریف گولیرمو گارشیا لوپز کا سامنا رہے گا۔
دریں اثنا 17 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر نے اپنے ہم عصروں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اور بڑے ریکٹ کے علاوہ اس سیزن میں انھیں بطورکوچ اپنے بچپن کے ہیرو اسٹیفن ایڈنبرگ کا ساتھ بھی حاصل ہے، وہ سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم میں نڈال اور جوکووک کے علاوہ ٹاپ 10 میں شامل پلیئرز کیلیے خطرہ ہوں گے، انھوں نے کہا کہ عمومی طور پر ایونٹ کیلیے ایک یا دو پلیئر کو فیورٹ خیال کیا جاتا ہے، گذرے برس میں واجبی کارکردگی کے بعد فیڈرر نئے سیزن میں عمدہ کھیل پیش کرنے کیلیے پرعزم ہیں، فیڈرر نے اپنے پلیئنگ ریکٹ کا سائز 90 انچ سے بڑھاکر98 انچ کرلیا ہے، وہ اسٹیفن ایڈنبرگ کو اپنی کوچنگ ٹیم کا حصہ بنانے پر بھی بہت زیادہ پرجوش ہیں، انھوں نے کہاکہ میں رواں برس بیشتر وقت ان کی رہنمائی میں گزاروں گا، فیڈرر اب تک چار مرتبہ آسٹریلین اوپن 2004،2006، 2007 اور 2010 میں جیت چکے ہیں، وہ مسلسل57 ویں گرینڈ سلم میں شرکت کرکے سابق جنوبی افریقی پلیئر وائن فیریرا کے لگاتار56 گرینڈ سلم کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔