نعت گوئی عشق رسول ؐکے اظہار کابہترین ذریعہ ہے شرمیلا فاروقی

محکمہ ثقافت کی جانب سے آل سندھ مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت

نعت خوانی مقابلے میں صدیق اسماعیل ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں،صوبائی مشیر شرمیلا فاروقی بھی موجود ہیں۔ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD:
صوبائی مشیر ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ آپؐ نے محبت ،بھائی چارے ،رواداری ، برداشت، عدم تشدد، عفوودرگزر، امن وسلامتی اور احترام انسانیت کی تعلیم دی جو بلاشبہ تہذیبوں کے درمیان مفاہمت اور پرامن بقائے باہم کی بنیاد ہے۔

مقابلہ نعت خوانی کا پروگرام عشق رسولؐ ؐکے اظہار کابہترین ذریعہ ہے،ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر محکمہ ثقافت شرمیلا فاروقی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ آل سندھ مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرتقریب میں شہر کی اہم سیاسی ،سماجی،مذہبی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔




محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے مقابلہ نعت خوانی کا مقصد ایک تو اس ماہ مبارک کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر مدح سرائی کا فروغ تھا اور دوسری جانب ایسے نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی بھی تھا جو اپنی محبت کااظہار اپنے دل کی گہرائیوں سے کرنے کے باوجود اس حوصلہ افزائی سے محروم رہتے ہیں جو ان کو اس عظیم فن سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملنی چاہیے،اس موقع پر معروف قوال امجد صابری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا،مقابلہ نعت خوانی میں ماہ نور(حیدرآباد) اول ،حافظ حسن علی شیخ (حیدرآباد) دوئم،ثمینہ (حیدرآباد) سوم نے پوزیشن حاصل کی اور ان کو عمرے کے ٹکٹ بطور انعام دیے گئے ۔
Load Next Story