جدید طیاروں کے حصول کیلیے اقدامات کر رہے ہیں چیئرمین پی آئی اے
غیر ضروری اخراجات ختم کر رہے ہیں،نئے طیارے 50 فیصدکم ایندھن خرچ کرتے ہیں
حکومت پاکستان پی آئی اے کیلیے مزید20 جدید طیاروں کے حصول کیلیے اقدامات کر رہی ہے جس سے ایئر لائن کو تیزی سے منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے چیئر مین محمد علی گردیزی نے پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوی ایشن کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئر مین نے کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں4 جدید 737-800 طیارے لیز پر فضائی بیڑے میں شامل کیے ہیں، پی آئی اے کے ایئر بس طیاروں کے مقابلے میں یہ50 فیصدکم ایندھن خرچ کرتے ہیں جس سے ریونیو بڑھانے اور ایندھن کے استعمال میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے، انھوں نے کہا کہ ریونیومیں اضافے کے ساتھ ساتھ پی آئی اے میں غیر ضروری اخراجات کو ختم کیاجارہا ہے، اس کیلیے پی آئی اے کی تمام ایسوسی ایشنز اور یونین ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایئر لائن کو دوبارہ سے اپنے پائوں پرکھڑا کرنے کیلیے انتظامیہ کی کوششوں میں پی آئی اے کے ہر ملازم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر ملازم اپنا احتساب خود کرے اور ایک نئے جذبے کے ساتھ ایئر لائن کی ترقی کیلیے کام کریں، چیئر مین گردیز ی نے کہا کہ میں ایئر لائن کی بہتری کیلیے آپ کی آرا کا منتظر ہوں کیونکہ آپ خود ہی پی آئی اے کے بارے میں بہتر تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی مالی حالت بہتر ہوتے ہی ملازمین کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور ان کی مراعات اورپنشن میں اضافہ کیا جائے گا، تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عقیل احمد صدیقی اور جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے کہا کہ پی آئی اے کے افسران نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہم پر اعتمادکا اظہار کیا ہے۔