مسجد الحرام میں پہلی بار خاتون سیکیورٹی اہلکار تعینات
خواتین سیکیورٹی اہلکار حج اور عمرے کے لیے آنے والے والی خواتین کی چیکنگ اور نگرانی پر مامور ہوں گی
ISLAMABAD:
سعودی عرب میں پہلی بار حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں آنے والی خواتین کی چیکنگ اور نگرانی کے لیے خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت داخلہ نے خاتون سیکیورٹی اہلکاروں کی حرم شریف میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ حج و عمرہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض خواتین عسکری اہل کار بھی انجام دے رہی ہیں۔
کورونا وبا کے دوران خواتین نمازیوں اور معتمرین سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا مرد اہلکاروں کے لیے مشکل ہو رہا تھا جس پر خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین زائرین کی سیکیورٹی اور احتیاطی اقدامات کی ذمہ داری بھی انہی اہلکاروں پر ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔