وزیراعلیٰ بلوچستان سے چین کے سفیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا، چینی سفیر نونگ رونگ
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سی پیک سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے گوادر کو کراچی سے بذریعہ ریلوے نیٹ ورک ملانے کی تجویز دی گئی۔
جام کمال خان نے کہا کہ معدنیات، فشریز، زراعت اور لائیو اسٹاک میں چین کا تعاون چاہتے ہیں، چین ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ میں بھی تعاون کرے کیوں کہ گوادر میں چائنیز لرننگ سینٹر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ضرورت ہے، مقامی لوگوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا جب کہ کوسٹل ایریاز کی ترقی اورسیاحت کے فروغ کے اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں، چینی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔
اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا، گوادر پورٹ پر 150 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کر رہے ہیں جب کہ گوادر پورٹ سے شہر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔