دہشتگردی پر خاموشی سے ریاست کمزور ہورہی ہے خورشید شاہ
وزیراعظم کاپارلیمنٹ کے ساتھ رویہ غیرمناسب ہے،کل اگرکچھ ہوگا تو ذمے دار خود ہوں گے
ISLAMABAD:
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ میں نہیں آتے اورنہ ہی اس کواہمیت دیتے ہیں۔
یہ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے، کل اگرکچھ ہوگاتوذمے دار خودہوں گے ،مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کافی چپقلش ہوچکی،نواز شریف کو تمام صوبوں کوساتھ لے کر چلنا چاہیے،دہشت گردی کے معاملے پرحکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزورہورہی ہے اوردہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم پتہ نہیں کیوں پارلیمنٹ آنے سے گریز کرتے ہیں؟ انھیں اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے،ماضی میں وزیراعظم ہر سیشن میں موجودہوتے تھے اسی لیے قانون سازی ہوتی تھی اورارکان بحث میں حصہ لیتے تھے،موجودہ قومی اسمبلی میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی،سینیٹ کے اجلاس میں کوئی ایجنڈانہیں ہے۔