بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر

میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں، بشریٰ انصاری

براہ مہربانی میری بہن کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں، اسما عباس فوٹوانسٹاگرام

KARACHI:
اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں اداکارہ نے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اور اس وقت میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CN8Z5fFhUVp/"]


اسما عباس سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے چاروں بہنوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CNesXipBgOP/"]

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈراما سیریل ''نند'' میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔
Load Next Story