پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔


الیکشن کمیشن نے پی کے 63 میں ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن 19 فروری کو منعقد کرائے گئے تھے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کامیاب قرار پائے تھے۔ پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے الیکشن کالعدم کرنے کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج یہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی۔
Load Next Story