افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے سربراہ پاک فوج
ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔