بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ آئی سی سی کی تشویش میں اضافہ

آئی سی سی چند روز میں اپنا وفد بھارت بھیجے گا

آئی سی سی چند روز میں اپنا وفد بھارت بھیجے گا

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔

رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں تشویش بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اگلے چند روز میں وفد بھارت بھجوانا ہے تاکہ میچز کے مجوزہ مقامات سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیاجائے۔


آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے والا وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارت کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہورہی ہیں۔
Load Next Story