روس نے یوکرائن کی سرحد سے فوجیں واپس بلالیں

گزشتہ ماہ روس نے ہزاروں فوجی دستوں اور بھاری ہتھیاروں کو مشرقی یوکرائن کی سرحد پر پہنچا دیا تھا

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کا ہدف پورا ہوگیا ہے۔(فوٹو: روسی میڈیا)

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں ختم کردی ہیں اور تمام فوجی دستوں کو یکم مئی تک اپنے اپنے اڈوں تک واپس پہچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا ہدف پورا ہوگیا ہے اور فوجی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان فوجی مشقوں میں 60 جہاز، دس ہزار فوجی دستے، تقریبا 200 ہوائی جہاز اور 12سو فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔


یاد رہے کہ کہ گزشتہ ماہ روس نے ہزاروں فوجی دستوں اور بھاری ہتھیاروں کو مشرقی یوکرائن کی سرحد پر پہنچا دیا تھا، جس سے عالمی سطح پر یہ تاثر گیا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرائن پر چڑھائی کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کی حمایت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اب بات کی تردید کردی تھی۔
Load Next Story