ایک ٹیم پر زیادہ فتوحات پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
1 ہزار شکار مکمل کرنے والی پہلی سائیڈنے زمیابوے کیخلاف 15واں میچ جیتا۔
کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ ٹی ٹوئنٹی فتوحات میں پاکستان سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔
زمبابوے سے پہلے میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ کامیابیوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو مسلسل 15ویں میچ میں ہرایا، یہ کسی بھی ٹیم کی ایک ہی ملک کیخلاف فتوحات کا ریکارڈ ہے،اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 14بار زیر کیا لیکن 4مرتبہ ناکامی کا سامنا بھی کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 24میچز میں 14فتوحات حاصل کی ہیں، سری لنکا کو21مقابلوں میں 13اور آسٹریلیا کو 23 میں 12مرتبہ ہرایا،آسٹریلیا نے بھارت کے مقابل 13 جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور سری لنکا کیخلاف اتنی ہی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 12، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 11،11بار زیر کیا ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف 10،10فتوحات سمیٹی ہیں۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر گرین شرٹس فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہیں،یہ سنگ میل دورئہ جنوبی افریقہ میں عبور ہوا تھا۔
ان فتوحات میں پاکستانی بولرز کا کردار اہم رہا،گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار شکار مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئے ہیں، یہ سنگ میل بدھ کو ہرارے میں اپنا 168واں میچ کھیلتے ہوئے عبور کیا،دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے بولرز نے 145میچز میں 855وکٹیں اڑائی ہیں، آسٹریلوی ٹیم نے 136مقابلوں میں 829بیٹسمین پویلین بھیجے،بھارتی بولرز 827اور جنوبی افریقی 810وکٹیں لے چکا،کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں شاہد آفریدی97 جبکہ سعید اجمل اور عمر گل 85،85شکار کرچکے ہیں۔