امریکا بھارت طالبان سے مذاکرات نہیں ہونے دے رہے دفاع کونسل

نوجوان، صحافی مغربی میڈیا کی یلغار کا حصہ نہ بنیں جواب دیں، سمیع الحق، حافظ سعید، حمید گل

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل کے تحت سیمینار سے مولانا سمیع الحق خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

دفاع پاکستان کونسل اور جمعیت علمائے اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں میڈیا کے ذریعے اپنا ایجنڈا دنیا بھر میں نافذ کر رہی ہیں، مسلم نوجوانوں اور صحافیوں کو مغربی ایجنڈے کا حصہ بننے کی بجائے ان کی یلغار کا جواب دینا چاہیے۔

اتوار کو یہاں ''ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل'' کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ قوم بدقسمتی سے امریکی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے۔




حافظ سعید نے کہا کہ بھارت اور امریکا طالبان سے مذاکرات کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے رہے تا کہ ڈرون حملوں کا جواز موجود رہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا کہ مغربی نظام نے پاکستان کو غلامی اور خوں ریزی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں اسلام اور قرآن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
Load Next Story