‏حکومت اورکالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پرمکمل عملدرآمد ہوچکا فواد چوہدری

(ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، فواد چوہدری

ایم پی اومیں گرفتارلوگ رہا کردئیے، احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏حکومت اورکالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پرمکمل عملدرآمد ہوچکا۔


وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏حکومت اورکالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قرارداد پیش ہو چکی، ایم پی اومیں گرفتارلوگ رہا کردئیے، احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔
Load Next Story